- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)
Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
Tagged: جولین_اسانج, وکی_لیکس
ایک برطانوی عدالت کی خاتون جج وینیسا برائسٹر نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکی تحویل میں دینے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسانج کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں اور امریکا میں حراست کے دوران ان کے خودکشی کرنے کا امکان موجود ہے، لہٰذا اسانج کو امریکہ کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔
اسانج اس وقت ضمانتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ایک برطانوی جیل میں ہیں۔ امریکی حکام کے پاس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے چودہ دن کی مہلت ہے ۔ اسانج کے وکلا بدھ چھ جنوری کو ضمانت کی اپیل دائر کریں گے۔ اس دوران اسانج کے وکلا نے عدالت کو یقین دلایا کہ وہ مفرور نہیں ہوں گے۔
انتالیس سالہ جولین اسانج 2010ء اور 2011ء میں ہزاروں سلسلہ وار دستاویزات کی اشاعت پر مطلوب ہیں۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.