- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
اسلام آباد: پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستان کو آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرازینیکا کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 70 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا جس کی پہلی کھیپ 7 اپریل کو ملنے کی توقع ہے۔
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے کورونا کو جلد سے جلد ختم کرنے کے لئے اقوام متحدہ کو 1.3 بلین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے جب کہ پاکستان کو وبائی امراض سے لڑنے میں مدد کے لیے 20 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ترقی پذیر اور معاشی مسائل میں گھیرے ممالک کو کورونا ویکسین کی مفت فراہمی کے لیے قائم کیے گئے ادارے ’’کوویکس‘‘ نے دنیا کے 121 ممالک میں ایک ارب لوگوں کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے مزید بتایا کہ برطانیہ ڈبلیو ایچ او کے تحت عالمی مہم کیلئے 548 ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم فراہم کرے گا اور برطانیہ کی اسی بین الاقوامی معاونت سے لاکھوں پاکستانیوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائیں گی۔
This article originally appeared on Neo News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.