Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12605
    Zaid
    Moderator

    برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچیئن ٹرنر نے جمعہ کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور’ خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    بری فوج کے سربراہ نے پاکستان میں کرونا وائرس وباء سے نمٹنے کے حوالے سے برطانوی کردارپر معزز مہمان کاشکریہ اداکیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی ہائی کمشنر نے وزیراعظم عمران  خان سے بھی ملاقات کی تھی ۔ ملاقات میں برطانیہ اور پاکستان کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو درپیش چیلنجز بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.