• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #14144
    Shaista Khan
    Participant

    ہانگ کانگ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر بھارت پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق  بھارت سے آنے والی پرواز کے 49 مسافروں میں کورونا کی تصدیق کے بعد ہانگ کانگ نے بھارت پر دو ہفتے کی فضائی پابندی عائد کی ہے۔ نئی دہلی سے ہانگ کانگ آنے والی بھارت کی نجی ایئرلائن وسٹارا کی پرواز کے 188 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 49 کا ٹیسٹ مثبت آیا ۔ہانگ کانگ میں کورونا کی چوتھی لہر نے شدت اختیار کرلی ہے جس کے باعث ایس او پیز کی سختی سے پابندی کرائی جا رہی ہے اور تمام پروازوں کے مسافروں کو پہلے قرنطینہ کیا جاتا ہے اور کورونا ٹیسٹ کے بعد باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

    اس سے قبل بھارت پر برطانیہ کی جانب سے بھی سفری پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں اور بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.