Jirga Sports

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #7845
    Syed Muhammad
    Moderator

      لاہور(سپورٹس رپورٹر ) دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں سے بعض کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قومی سلیکشن کمیٹی نے متبادل کھلاڑیوں کے لیے غور شروع کر دیا ہے۔

    اس سلسلہ میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ریجنل سلیکٹرز کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے جس میں نوجوان کھلاڑیوں کے ناموں کو زیر غور لایا جا رہا ہے۔

    ایسے نوجوان کھلاڑی جنہیں نے ڈومیسٹک کرکٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان سپر لیگ میں بھی فراہم کیا تھا لیکن دوزرہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں ان کا نام نہیں آیا تھا انہیں بھی تیار رہنے کے لیے کہا گیا ہے کہ کسی بھی وقت انہیں کرونا ٹیسٹ کے لیے بلایا جا سکتا ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.