• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12199
    Syed Muhammad
    Moderator

    جمعرات کے روز عراق کے دارلحکومت بغداد کے علاقے Bab Al-Sharji کی ایک مارکیٹ میں دوخودکش دھماکوں میں 28 افراد ہلاک اور 110زخمی ہوگئے۔

    الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان یحییٰ رسول نے بتایا کہ ان دو مجرموں میں سے ایک نے وسطی تیاران اسکوائر کے ایک بازار میں بیمار ہونے کا دھوکہ دے کر لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا تخ وہ نزدیک آئیں اور وہ دھماکہ خیز مواد کو پھاڑ دے۔

    یحییٰ رسول نے بتایا کہ دوسرا بمبار اس وقت پھٹا جب لوگ پہلے حملے کے متاثرین کی مدد کر رہے تھے۔

    فوری طور پر کسی گروپ نے بھی دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ایسے حملے زیادہ تر داعش کی طرف سے کئے جاتے ہیں۔

    جمعرات کو ہونے والے یہ دھماکے جنوری 2018 کے بعد بغداد میں پہلا جڑواں بم دھماکا ہے، جب اسی چوک میں 35 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہوئے تھے۔

    عراق میں امریکی سفارتخانے نے بھی ایک بیان میں اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.