• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15095
    Shahid Masood
    Participant

    ویب ڈیسک — امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے اسرائیل کے دفاع کے حق کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ لڑائی کے دوران فلسطینی ’بڑے‘ نقصان سے گزرے ہیں۔ لہذٰا، امید، احترام اور اعتماد کی بحالی کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

    وائس آف امریکہ  کے مطابق منگل کو یروشلم میں اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے، بلنکن نے کہا کہ ’’جانی نقصان اکثر محض اعداد و شمار سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن ہر نمبر کے پیچھے ایک انسان ہوتا ہے، ایک بیٹی، ایک بیٹا، ایک باپ، ایک ماں، نانا دادا اور ایک بہترین دوست ہوتا ہے۔‘‘

    بلنکن نے کہا کہ امریکہ غزہ میں تعمیر نو کے لیے ہر ممکن مدد کرے گا اور ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ حماس کے عسکریت پسندوں کو اس کا فائدہ نہ پہنچے۔

    انہوں نے غزہ اور مغربی کنارے کے فلسطینیوں کے معاشی مواقع بڑھانے میں مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے پیدا ہونے والی مزید مستحکم فضا فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کے لیے مفید ہو گی۔

    بلنکن منگل کو فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور وزیر اعظم محمد اشتیہ سے رملہ میں ملاقات اور امدادی کوششوں کا بھی اعلان کریں گے۔

    اس موقع پر اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے حمایت کے اظہار پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا، جبکہ عسکریت پسندوں کو جنگ بندی کی پاسداری کرنے کا انتباہ بھی کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر حماس نے امن میں خلل ڈالا اور اسرائیل پر حملہ کیا تو ہمارا جواب بہت پُرزور ہو گا۔

    More on this story from VOA Urdu

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.