- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months ago by
Shaista Khan.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے قمردین کاریز کے علاقے میں کالعدم تحریک طالبان کے کارندوں اور بارودی مواد کے ذخیرہ کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ بارودی مواد میں 6 سے 8 کلوگرام وزنی بارودی مواد، 8 تیار بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگز اور ریمورٹ سے بھرا بیگ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔ حساس اداروں نے آپریشن کرکے بارودی مواد کا ذخیرہ قبضہ میں لے لیا ہے۔
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قمردین کاریزمیں کالعدم تحریک طالبان کے کارندوں اور بارودی مواد کے ذخیرہ کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق قبضہ میں لیا گیا بارودی مواد ممکنہ طور پر بلوچستان کے علاقے ژوب اور کوئٹہ میں دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے استعمال ہونا تھا۔
یہ بارودی مواد حال ہی میں افغانستان سے پاکستان منتقل کیا گیا۔ برآمد کیے گئے بارودی مواد میں 6 سے 8 کلو گرام وزنی 8 تیار بارودی سرنگیں شامل تھیں جبکہ بارودی سرنگوں میں استعمال ہونے والے ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگز، ریمورٹ سے بھرا بیگ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
This article originally appeared on Neo News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use