Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15887
    Shahid Masood
    Participant

    بنگلہ دیش کے ضلع نارائن گنج کے علاقے روپ گنج میں ایک فوڈ فیکٹری میں آگ لگنے سے کم ازکم باون افراد ہلاک اوردس زخمی ہوگئے۔

    حکام نے صحافیوں کو بتایاکہ چھ منزلہ عمارت کی چوتھی منزل سے انچاس لاشیں نکالی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ لاشیں اس قدر جھلس گئی ہیں کہ ان کی شناخت ممکن نہیں اور لاشیں ان کے ورثاء کے حوالے سے کرنے کیلئے ڈی این اے کے نمونوں کی ضرورت ہوگی ۔آگ بجھانے والا عملہ گزشتہ رات لگنے والی آگ کو بجھانے کیلئے اب بھی کام کررہا ہے ۔پاکستان نے بنگلہ دیش میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی سے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ایک ٹویٹ میں متاثرہ خاندانوں، حکومت اور بنگلہ دیش کے برادر عوام سے دلی تعزیت کااظہارکیا ہے ۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.