Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13614
    Zaid
    Moderator

    بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے جنوب میں واقع دریائے شیتا لکھّیا میں ایک کشتی مال بردار بحری جہاز سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گئی جس سے 26 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں کم از کم 50 افراد سوار تھے۔ حکام کے مطابق اب تک پانچ لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ درجنوں افراد اب بھی لا پتہ ہیں۔

    بنگلہ دیش میں ‘واٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی’ سے وابستہ ایک افسر مبارک حسین نے بتایا کہ یہ واقعہ ڈھاکہ کے پاس ہی دریائے شیتا لکھّیا میں اس وقت پیش آیا جب ایک ڈبل ڈیکر کشتی کو مال بردار جہاز نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے کشتی غرقاب گئی۔

    یہ کشتی ناریان گنج سے پڑوسی ضلع منشی گنج جارہی تھی جسے تقریباً 45 منٹ کا سفر طے کرنا تھا، تاہم روانہ ہوتے ہی مقامی وقت کے مطابق تقریباً چھ بجے شام کو حادثہ پیش آ گیا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.