• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15083
    Shaista Khan
    Participant

    لاہور : مائرہ قتل کیس میں نامزد ملزم ظاہر جدون نے پولیس حراست میں اعتراف جرم کرلیا اور کہا مائرہ نشے میں تھی تو اس سے جھگڑا ہوا ، میں نے خود مائرہ کو 3مئی کی صبح قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مائرہ قتل کیس کی تفتیش میں بڑی پیش رفت ہوئی ، نامزد ملزم ظاہر جدون نے پولیس حراست میں اعتراف جرم کرلیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ظاہر جدون کو پولیس نےشامل تفتیش ہونے پر حراست میں لیا۔

    ملزم نے اعترافی بیان میں کہا مائرہ نشے میں تھی تو اس سے جھگڑا ہوا ، میں نے خود مائرہ کو 3مئی کی صبح قتل کیا، اقراکوعلم تھا، ظاہر جدون مقتولہ ماہرہ کا عرصہ دراز سے دوست تھا۔

    مائرہ اہلخانہ کودبئی میں انٹرن شپ پروگرام کا بتا کر لاہور آئی تھی ، ماہرہ کی فیملی کو 2019سے یہی علم تھا کہ مائرہ دبئی میں ہے اور مائرہ کی فیملی کا 2سال سے مائرہ کے ساتھ رابطہ نہیں تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مائرہ ظاہر جدون کوویڈیوز کی مددسےبلیک میل کرتی تھی ، ظاہر جدون نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر قتل کی منصوبہ بندی کی اور قتل کرنے کے بعد اسلام آباد فرار ہو گیا تھا ، ظاہر جدون پہلے بھی ایک قتل کے مقدمہ میں ملوث رہا ہے۔

    This article originally appeared on ARY News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.