Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13370
    Syed Muhammad
    Moderator

    بھارت میں احتجاجی کسان غیر منصفانہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کو چار ماہ مکمل ہونے پر آج بھار ت بند ہڑتا ل کررہے ہیں۔ متعدد علاقوں میں سڑکیں اور ٹرینیں روک کر احتجاج کیا جا رہا ہے۔

    SAMKYUKTA کسان مورچہ نے احتجاجی کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن رہیں اور احتجاجی مظاہرے کے دوران کسی تنازعے کا حصہ نہ بنیں۔

    چینی خبر رساں ادارے کے مطابق کسان رہنما درشن پال کا کہنا ہے ان کا ملک گیر احتجاج پرامن ہے۔ بھارت میں متعدد علاقوں میں سڑکیں اور ٹرینیں بند کرکے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

    متحدہ کسان مورچہ کی اپیل پر پورے بھارت میں بازار، شاپنگ مالز اوردکانوں کو تالے لگ گئے۔ ہڑتال کا وقت جمعہ کی صبح چھے سے شام چھ بجے تک ہے۔ ٹریڈ یونین اور تاجرتنظیمیں، وکلا برادری، طلبا اور اپوزیشن بھی کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ گھر بار چھوڑ کر لاکھوں کسان دلی، غازی پور، سنگھو اور ٹکری باررڈ پر موجود ہیں۔

    کسان مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی کسان تین متنازع قوانین کی واپسی کے لیے 26 نومبر سے سڑکوں پر ہیں۔

     

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.