Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11595
    Farhan Khan
    Participant

    بھارت میں مووی حکومت کی جانب سے غیر منصفانہ زرعی قوانین نافذ کرنے کے خلاف کسانوں کا احتجاج دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

    ہزاروں کسانوں نے پنجاب اور ہریانہ کے صوبوں سے دارالحکومت دہلی میں کھلے آسمان تلے سخت سردی کی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے دھرنا دے رکھا ہے ۔

    گوگل اور وکی پیڈیا کو گستاخانہ مواد پھیلانے پر نوٹسز

    مظاہرین متنازعہ قوانین کی منسوخی کا مطالبہ کررہے ہیں اورانہوں نے حکومت کے ساتھ مزید مذاکرات سے انکار کردیا ہے ۔

    ادھر سات امریکی ارکان کانگریس کے بااثر گروپ نے وزیرخارجہ مائیک پومپیو کو لکھے گئے ایک خط میں ان پر زوردیا کہ وہ بھارت میں کسانوں کے احتجاج کا معاملہ اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ اٹھائیں ۔

    نوازشریف کی مبینہ اجازت سے اسرائیل جانے والا شخص سامنے آگیا

    خط میں انہوں نے کہاکہ کئی بھارتی نژاد امریکی اس صورتحال سے براہ راست متاثرہوئے ہیں کیونکہ ان کے اہل خانہ اور آبائی زمین پنجاب میں ہی ہیں اورانھیں بھارت میں اپنے اہل خانہ کی خیروعافیت کے حوالے سے تشویش لاحق ہے ۔

     

    • This topic was modified 2 weeks, 6 days ago by admin.
    • This topic was modified 2 weeks, 6 days ago by admin.
    • This topic was modified 2 weeks, 6 days ago by admin.
Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.