- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months, 2 weeks ago by
Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › South Asia
نیویارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جارحانہ پالیسیوں اور جنگی جنون سے عالمی امن و سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہوا ہے۔
نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کی عمومی بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اینٹی بیلسٹک میزائل نصب کرکے بحرہند کو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس کر دیا ہے اور وہ ہر قسم کے میزائلوں کی مار کرنے کی صلاحیت اور انہیں جدید بنانے کے حوالے سے مسلسل کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے امن اوراستحکام کا خواہاں ہے ،پاکستان برداشت ذمہ داری اور ہتھیاروں کی دوڑ سے بچتے ہوئے ان اصولوں پر تسلسل کے ساتھ کار بند ہے۔
پاکستانی مندوب منیراکرم نے کہا کہ جموں وکشمیر کا بنیادی مسئلہ حل، میزائلوں اور ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے جوابی اقدامات پر رضامندی اور روایتی قوتوں کے درمیان توازن قائم کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن و استحکام قائم نہیں ہو سکتا۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use