- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 4 months ago by
admin.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
مانیٹرنگ ڈیسک – پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت ہندو مذہب کے نظریے کے خلاف کام کررہی ہے۔
جمعہ کے روز اسلام آباد میں ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوبرادری جودھ پور کے المناک واقعہ کے بعد صدمے میں ہے جہاں پر گیارہ پاکستانی ہندو پراسرار حالت میں قتل کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہندوبرادری کی طرف سے وہ بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کوایک قرار داد پیش کریں گے۔
ڈاکٹر رمیش کمار نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے کہا کہ وہ انتہا پسندی کو فروغ دینے کے بجائے خطے کے امن واستحکام کیلئے کام کرے۔
بعد ازاں دھرنے کے شرکاء نے ایک قرارداد کی منظوری دی جس میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جودھ پور واقعہ کی منصفانہ اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کو شامل کرے۔
قرار داد میں بھارت میں حال ہی میں منظور کردہ شہریت ترمیمی بل کی منسوخی پر زور دیا گیا اور اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور متنازعہ قرار دیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کا کیس بھی کھولنا چاہیے تاکہ بے گناہ متاثرین کو انصاف مل سکے۔
قرارداد میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں رہنے والے بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا گیا اور وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use