- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › South Asia
حیدر آباد: بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے ایک ٹریول ایجنٹ نے نوکری کا جھانسہ دے کر پانچ لڑکیوں کو دبئی میں فروخت کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صفی نامی ٹریول ایجنٹ اکتوبر میں حیدر آباد کی پانچ لڑکیوں کو دبئی میں نوکری کا جھانسہ دے کر لے گیا۔ ایجنٹ نے لڑکیوں کے اہلخانہ سے کہا کہ انہیں وہ دبئی میں شاپنگ مال میں نوکری دلوائے گا لیکن وہاں جا کر انہیں فروخت کردیا گیا۔
ایک سماجی کارکن کے مطابق ٹریول ایجنٹ صفی نے پانچوں لڑکیوں کو دبئی میں عرب گھرانوں کو گھریلو کام کاج کیلئے 2، 2 لاکھ روپے کے عوض فروخت کیا ہے۔
متاثرہ لڑکیوں کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ ٹریول ایجنٹ لڑکیوں کو واپس لانے کیلئے ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہا ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.