Jirga South Asia

  • This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 1 week, 6 days ago by Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9379
    Syed Muhammad
    Moderator

    ویب ڈیسک: بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوج نےضلع اسلام آبادمیں پہلا کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن شروع کیا ہے جو مقبوضہ وادی کے لوگوں کو خصوصاً نوجوانوں کی جاری تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کی ایک اور کوشش ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریڈیو رابطہ دل سے دل تک اسلام آباد ہائی گرائونڈ میں قائم کیا گیا ہے اور سٹوڈیو ایک چھائونی کے اندر بنایا گیا ہے۔

    بھارتی فوج پرامید ہے کہ ریڈیو رابطہ اردو، پنجابی اور کشمیری زبان میں گانوں کے ذریعے نوجوانوں کی تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے میں معاون ثابت ہوگا۔

    بھارتی فوج اس طرح کا ایک اور ریڈیو اسٹیشن ضلع شوپیاں میں بھی شروع کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

    ادھر جموں و کشمیر اسلامی تنظیم آزادی نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت پارٹی چیئرمین عبدالصمد انقلابی کی دوبارہ گرفتار پر حکام کی سخت مذمت کی ہے۔

    آج سرینگر میں جاری ایک بیان میں پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ عبدالصمد انقلابی کو عدالتی احکامات پر غیر قانونی حراست سے رہائی ملتے ہی بھارتی پولیس نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔ 

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.