Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11388
    Zaid
    Moderator

    بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے سیکٹر چڑی کوٹ پربلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں دوفوجی مبصر سوار تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخارنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اقوام متحدہ کی گاڑی چڑی کوٹ کے گائوں پولاس میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے متاثرہ افراد سے ملاقات کیلئے جارہی تھی کہ بھارتی فوج نے اسے جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔

    افغانستان: بم دھماکے میں 15افراد ہلاک

    انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ اقوام متحدہ کی گاڑیوں کی شناخت انتہائی دور فاصلے اور ان پر لگے مخصوص نشانات سے واضح طور پر کی جاسکتی ہے۔

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ایسے غیر قانونی اقدامات اور کارروائیاں تمام مسلمہ بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی اور بھارتی فوج کی شرانگیزی کا ثبوت ہیں جن کے ذریعے وہ نہ صرف کنٹرول لائن پر مقیم شہریوں کو نشانہ بناتی ہے بلکہ اقوام متحدہ کے امن مشن کو بھی نہیں بخشا جاتا۔

    جوبائیڈن کے آنے سے زیادہ دہشتگرد ٹرمپ کے جانے کی خوشی ہے: ایرانی صدر

    انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ بھارتی فوج کو اقوام متحدہ کے منشور میں درج اصولوں اور قواعدوضوابط کی قطعا پروا نہیں اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارتی فوج کسی اخلاقی پستی کو چھو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے حکام سے مکمل یک جہتی کا اظہار کرتی ہے اور عالمی ادارے کے مینڈیٹ کے مطابق گروپ کے تمام ارکان کی طرف سے اپنی ذمہ داریوں کی احسن ادائیگی پر ان کی بے لوث خدمات کی معترف ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.