- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 2 months, 3 weeks ago by
Shahid Masood.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › South Asia
اسلام آباد (ویب ڈیسک): انتہا پسند بھارتی مودی سرکار کے آلہ کار بھارتی میڈیا کا بھونڈا پروپیگنڈا پکڑا گیا، کراچی میں عمارت میں ہونے والے گیس دھماکے کی خبروں کو اداروں کے درمیان بڑی لڑائی قرار دیا تو سوشل میڈیا کے صارفین نے آئینہ دکھا دیا۔
بھارتی میڈیا نے جھوٹ اور منفی پراپیگنڈے میں اپنی ہی حکومت کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان مخالف بے بنیاد، جعلی اور منفی خبروں کو پر لگادیے۔ ایسے جھوٹ اور افسانے گھڑے کہ سوشل میڈیا صارفین کے آپریشن کے بعد بھارتی میڈیا کی اصلیت پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوگئی۔
کراچی کی صورت حال پر جعلی، بے بنیاد اور جھوٹ پلس پر مبنی خبریں چلانے والوں کی پوری دنیا میں رسوائی ہوگئی۔ کراچی میں عمارت میں دھماکے کی خبروں کو اداروں کے درمیان بڑی لڑائی قرار دیا تو سوشل میڈیا کے صارفین نے آئینہ دکھا دیا۔
صارفین نے ایسی طبیعت صاف کی کہ بھارتی میڈیا اپنا ہی منہ چھپاتا نظر آیا۔ بھارتی میڈیا کی جگ ہنسائی کے بعد جگ رسوائی بھی ہوئی۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی میڈیا کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کی رپورٹ کی طرف توجہ دلائی، جس میں بھارت کی انسانی حقوق کی پامالی کو بے نقاب کیا گیا تھا۔
This article originally appeared on Hum News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use