Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #16207
    Zaid
    Moderator

    اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا سی پیک سے متعلق بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ بیان مسترد کردیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ چوہدری حفیظ نے کہا ہے کہ بھارت کو سی پیک سے متعلق بیان دینے کا کوئی حق نہیں، بھارت کی طرف سے جھوٹے دعوے حقائق کو تبدیل نہیں کرسکتے، بھارتی پروپیگنڈے سے سی پیک کی اہمیت کم نہیں ہو گی،سی پیک سے سماجی و معاشی ترقی ہو گی اور علاقائی روابط بڑھیں گے۔

    چوہدری حفیظ کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے جو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہو گا، جھوٹے دعوے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتے۔بھارت افغانستان سے متعلق تشویش ظاہر کرنا بند کرے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.