Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11465
    Zaid
    Moderator

     دلی میں کسانوں کا احتجاج 25 ویں روز بھی جاری ہے، مظاہرین یو پی سے دلی کی سرحد غازی پور پہنچ گئے۔ مودی حکومت مذاکرات کے لیے منتیں کرنے لگی۔ کسان متنازع زرعی قوانین کو ہٹانے پر ڈٹ گئے۔

     کسانوں کا احتجاج مودی کے لیے دردِ سر بن گیا، دلی کا گھیراؤ جاری ہے۔ لاکھوں کسان دلی کے اندر دھرنا دیئے ہوئے ہیں اور لاکھوں ہی دارالحکومت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

    چینی فوج مقبوضہ لداخ کے گاؤں میں گھس آئی، بھارت میں ہلچل

    شدید ترین سردی میں بھی کسانوں کا ولولہ بے مثال ہے، آل انڈیا کسان سبھا کا مہارشترا سے دلی کی طرف مارچ شروع ہو گیا۔ اترپردیش سے آنے والے کسان دلی کی سرحد غازی پور پہنچ گئے۔

    مودی حکومت مذاکرات کے لیے منتیں کرنے لگیں، کسان تنظیمیں متنازع زرعی قوانین کو ہٹانے پر ڈٹ گئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے قوانین کی منسوخی تک گھر واپس نہیں جائیں گے۔

    اہم ملک کے سربراہ بھی ٹک ٹاکربن گئے

    کسان رہنماوں کا کہنا ہے مودی بڑی کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے زراعت کی نجکاری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 26 نومبر سے جاری احتجاج کے دوران 25 کسان جان دے چکے ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.