Jirga South Asia

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12592
    admin
    Keymaster

     

     

    بھارت اور چین نے متنازع ہمالیائی جھیل سے اپنی فوجیں واپس بلانے پر اتفاق کیا ہے ۔

    بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ کوبتایا کہ دونوں ملکوں کے فوجی کمانڈروں کے درمیان بات چیت کے متعدد ادوار کے بعد یہ اتفاق رائے ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہماری مسلسل بات چیت سے لداخ کی پینگونگ سو جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں کو خالی کرنے کے معاہدے کی راہ ہموار ہوئی۔

    ادھر چین کی وزارت دفاع نے کہا کہ دونوں ملکوں کے پڑول دستوں نے جھیل کے کناروں سے انخلا شروع کردیا ہے۔

    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’امید ہے کہ انڈیا دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر پوری طرح عمل کرے گا تاکہ فوجوں کو پیچھے ہٹانے کا عمل خوش اسلوبی سے شروع ہو سکے۔‘

    خیال رہے کہ فوجیں پیچھے ہٹانے کا یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب گذشتہ دنوں یہ خبر آئی تھی کہ چین نے پینگونگ سو جھیل کے چند مقامات پر حال ہی میں اضافی بھاری ہتھیار نصب کیے ہیں۔

    ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ دونوں ملکوں نے اس خطے سے فوجیں کس حد تک اور کس طرح پیچھے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈیا کے لیے پیچھے ہٹنے کی پوزیشن بہت پیچیدہ ہے کیونکہ اس کی فوجوں کو خود اپنے ہی علاقے میں پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

     

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.