- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › South Asia
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے نفرت آمیز، جارحانہ اقدامات کے باعث کشمیر سمیت پورے خطے کیلئے خطرے کی علامت بن چکا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے جمعرات کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین کے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔بات چیت کے دوران اسلاموفوبیا، بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، او آئی سی کے بانی رکن ہونے کے ناطے، مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے، او آئی سی کو ایک اہم پلیٹ فارم گردانتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے نفرت آمیز، جارحانہ اقدامات کے باعث کشمیر سمیت پورے خطے کیلئے خطرے کی علامت بن چکا ہے۔
ہندوستان کی حکومت، نئے ڈومیسائل قوانین کے اطلاق سے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو بدلنے کی مذموم کوشش کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف سامنے آنے والے مذمتی بیانات قابل ستائش ہیں۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.