- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت اگریہ سمجھتاہےکہ پاکستان کودبالےگاتویہ اسکی خام خیالی ہے، بھارت پاکستان کو دنیامیں تنہانہیں کرسکتا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکامیں نئی حکومت آئی ہے، کچھ نہیں کہہ سکتے نئی پالیسیاں کیاہیں، بھارت اگریہ سمجھتاہےکہ پاکستان کودبالےگاتویہ اسکی خام خیالی ہے۔
بھارت کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیامیں شعوربیدارہوگیاہےکہ کشمیریوں پرظلم ہورہاہے، ہم نےبھارت سےپھرکہاکہ بات چیت کرے، بھارت نے ایف اےٹی ایف میں پاکستان کودبانےکوشش کی مگرناکام رہا، بھارت پاکستان کودنیامیں تنہانہیں کرسکتا۔
مسئلہ کسشمیر سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ کشمیرکےلوگ 70سال سےآزادی چاہتےہیں، مسئلہ کشمیر ایک بار پھر پوری دنیامیں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا ہے اور کشمیر کا مسئلہ دنیا اور اقوام متحدہ میں اٹھ چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کےباعث پاکستان کی مقبولیت دنیا میں زیادہ ہے، ماضی کے مقابلےمیں آج صنعت بہتری کی طرف گامزن ہے۔
اپوزیشن کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم والےجتنےلانگ مارچ کرناہےکرلیں ،لوگ ان کوسمجھ چکےہیں ، اپوزیشن کی چوری بچانے کے لیے عوام باہرنہیں نکلیں گے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.