Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12343
    Syed Muhammad
    Moderator

    اسلام آباد:پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت دہشت گردی پھیلا کر خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے، پاکستان کی مسلح افواج بھارتی جنونیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

    ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں، مودی سرکار کی جانب سے کسانوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، بھارتی پنجاب میں اس وقت کسانوں کی تحریک چل رہی ہے،  پوری دنیا کو بھارت میں انسانی حقوق کی بڑے  پیمانے پر پامالیوں کا ادراک ہے، بھارت کا غیرجمہوری اور دہشت گردی کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی پھیلا رہا ہے لیکن پاکستان پر الزام تراشی کررہا ہے، بھارتی قیادت انتہا پسند عناصر کو ہوا دے کر الیکشن جیتی ہے،  بھارت خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے، پاکستان جھوٹ کے بجائے سچ کے ساتھ بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دے گا، پاکستان کی مسلح افواج بھارتی جنونیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

    زاہد حفیظ نے کہا کہ ای یو ڈس انفو لیب کا معاملہ یوروپین پارلیمنٹ میں اٹھایا گیا، یورپی پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث عکاس ہے کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، کشمیر میں ایک سال میں ماورائے عدالت 300 کشمیریوں کو قتل کیا گیا، سیکڑوں معصوم کشمیریوں کو بغیر الزام کے قید میں رکھا جارہا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ایک روز حق خود ارادیت ملے گا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار داروں میں مضمر ہے، پاکستان عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اسیر کشمیری رہنماں کی رہائی کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،

    اور نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں، نئی امریکی انتظامیہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے، زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارت پاکستان سے تعاون نہیں کر رہا ۔ نئی دہلی کو پاکستانی عدالتوں کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا ۔بھارت کو بتانا ہو گا کہ کلبھوشن حسین مبارک پٹیل کے نام سے کیسے آیا ۔پاکستانی وکلا ہی بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس لڑ سکتے ہیں بھارت کے ناجائز مطالبات نہیں مان سکتے ۔

    ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی یومِ جمہوریہ کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا۔ پاکستان عالمی برادری سے اسیر کشمیری رہنماں سمیت بغیر الزام قید سینکڑوں معصوم کشمیریوں کی رہائی کا مطالبہ کرتا ہے ۔ترجمان نے بابری مسجد کی جگہ ایودھیا مندر کی تعمیر کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہندو انتہاپسندی عروج پر ہے۔ بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک فاشسٹ ریاست بن چکا ہے بھارت میں ہندو انتہاپسندی عروج پر ہے ۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی پنجاب میں کسانوں کی تحریک چل رہی ہے۔کسانوں پر طاقت کا بے جا استعمال کیا جا رہا ہے مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں۔بھارت خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔بھارت دہشتگردی کے حوالے سے پاکستان پر الزام تراشی کر کے کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے نئی امریکی انتظامیہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارتی قیادت غیر دانشمند اور غیر ذمہ دار ہے۔ بھارت فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرتا ہے ،زاہد حفیظ نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ ملکر افغان امن عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے ۔ افغان امن عمل اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔افغان امن عمل میں مثبت پیش رفت ہے پاکستان امن عمل کو کامیاب بنانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہے ۔ ڈینیل پرل قتل کیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عمر شیخ کی سپریم کورٹ سے رہائی کے خبریں دیکھی ہیں تفصیلی فیصلے کے بعد ردعمل دیں گے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.