Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12503
    Farhan Khan
    Participant

    امریکہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں سے بات چیت کر کے مسئلے کو حل کرے۔

    خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ بھارتی حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

    سفارت خانے کے ترجمان کا بیان میں مزید کہنا ہے کہ امریکہ اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ پر امن احتجاج فروغ پذیر جمہوریت کی شناخت ہے۔

    بھارت میں متنازع زرعی اصلاحات کے خلاف ایک ماہ سے لاکھوں کسان سراپا احتجاج ہیں لیکن مودی حکومت ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں اور ان کے مطالبات منظور کرنے سے انکاری ہے۔ اس قانون سے سرمایہ دار بڑی بڑی کمپنیوں کو فائدہ جبکہ غریب اور چھوٹے کسانوں کو شدید نقصان پہنچے گا جو پہلے ہی قرضوں میں جکڑے ہیں اور خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.