Jirga South Asia

  • This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 1 week, 1 day ago by Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #8464
    Syed Muhammad
    Moderator

    آگرہ (ویب ڈیسک): مودی کے دیس میں مردوں سے بھی تفریق جاری ہے،اترپردیش میں نچلی ذات کے ہندووں کو مردے جلانے سے روک دیا گیا،رشتہ داروں کا کہنا ہے انہیں عزت سے مرنے کا بھی حق نہیں ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق  یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر آگرہ کےقریبی گاؤں رائے دہ میں پیش آیا، جہاں انسانیت کی تذلیل کی گئی، نچلی ذات کی مردہ خاتون کو جلانے کی تمام تیاریاں کرلی گئیں لیکن اونچی ذات کے ہندو وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے مردے کو جلانے سے روک دیا۔

    رشتہ داروں کا کہنا ہے انہیں عزت سے مرنے کا بھی حق نہیں،غمزدہ خاندان کو خاتون کی لاش کو دوسرے شمشان گھاٹ لے جانا پڑا۔

    پولیس نے روایتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

     

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.