Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #16209
    Zaid
    Moderator

    قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ جب تک بھارت اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کرتا اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرپرستی سے باز نہیں آ جاتا اس وقت تک بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔

    انہوں نے ہفتہ کے روز مشہور بھارتی صحافیKaran Thapar سے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب تک کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق انکا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا اس وقت تک پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیر کی حمایت جاری رکھیں گے۔معید یوسف نے بھارت کی طرف سے مذاکرات کی پیش کش کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے مذاکرات اور بات چیت سے پہلے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے اقدام سے باز رہے ٗکشمیریوں کے تشخص کے تحفظ کو یقینی بنائے اور کشمیریوں کو ان کے حقوق دے۔قومی سلامتی کے مشیر نے بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرپرستی کی تفصیلات بھی فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک تفصیلیdossier فراہم کیا ہے جس میں پاکستان کے اندر دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد فراہم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ادارے اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے دانستہ طور پر سی پیک اور پاکستان میں چین کے مفادات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کو بھارتی رویے پر تشویش ہے جس میں بھارت کی طرف سے پاکستانی باشندوں کی جاسو سی کئے جانے کی اطلاعات بھی شامل ہیں جن کا انکشاف حال ہی میںPegasusسکینڈل اور ایف اے ٹی ایف کے تکنیکی عمل کو سیاسی رنگ دیئے جانے سے ہوا ہے تاکہ پاکستان کے نام کو گرے لسٹ میں بدستور شامل رکھنے کو یقینی بنایا جائے حالانکہ پاکستان اس لسٹ سے حذف کئے جانے کے تمام تکنیکی معیار پر پورا اترتا ہے۔قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ پاکستان ان تمام علاقائی ملکوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پر عزم ہے جو افغانستان میں امن اور استحکام کے خواہشمند ہیں تاہم امن کو نقصان پہنچانے والوں کو اپنی تخریبی کارروائیوں سے باز رہنا چاہئے۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بھارت نے پاکستان مخالف دہشت گرد گروپوں کی پشت پناہی کے ذریعے افغانستان کو دہشت گردی کے گڑھ میں تبدیل کر دیا ہے جو کہ پاکستان کیلئے ناقابل قبول ہے

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.