Jirga South Asia

  • This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 1 week, 4 days ago by Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #8400
    Syed Muhammad
    Moderator

    صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت چین پاکستان اقتصادی راہداری کیلئے مشکلات پیدا کر رہا ہے اور اس کا ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ علاقائی امن و استحکام کے لئے خطرہ ہے۔
    اسلام آباد میں چینی سفیر یاؤ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نظر سے دیکھتا ہے جو مشکل کی ہر گھڑی میں اس کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
    صدر نے یقین دلایا کہ پاکستان ”ایک چین پالیسی” کی حمایت جاری رکھے گا اور ہانگ کانگ، تبت اور تائیوان سمیت قومی مفاد کے تمام اہم معاملات پر چین کا ساتھ دے گا۔
    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دونوں ملکوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ‘ معیشت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
    صدر نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے خلاف پاکستان کی حمایت کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
    چینی سفیر نے ہانگ کانگ اور دیگر اہم ایشوز پر چینی موقف کی حمایت پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
    انہوں نے کہا کہ چین کی قیادت اور عوام نے پاک چین تعلقات کو فروغ دینے اور کرونا وائرس کے دوران چین کو امداد کی فراہمی پرصدر ڈاکٹر عارف علوی کے کردار کو سراہا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.