- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
ممبئی: اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے پاکستانی ’پارٹی گرل‘ سے متاثر ہوکر سوشل میڈیا پر صارفین کے لیے مہم لانچ کردی۔
چند روز قبل سوشل میڈیا پر ’پارٹی گرل‘ دینا نیر کی وائرل ویڈیو نے پورے ملک میں دھوم مچادی تھی، شوبز ستاروں سے لے کر عام آدمی تک ہر کسی کو ’پارٹی گرل‘ دینا نیر کے بولنے کا انداز اتنا پسند آیا کہ سب نے دینا نیر کے ہی انداز میں بول کر ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔
پاکستان میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پارٹی گرل کے چرچے پڑوسی ملک بھارت میں بھی جاپہنچے ہیں جہاں دینا نیر کے بولنے کے انداز کو خوب پسند کیا جارہا ہے، اس بات کا اندازہ بھارت کے مرکزی بینک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لگایا جاسکتا ہے جس نے پاکستانی ’پارٹی گرل‘ سے متاثر ہوکر دینا نیر کے بولنے کے انداز میں ہی بھارتی صارفین کے لیے مہم لانچ کردی ہے۔
بھارتی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی صارفین کے لیے آفرز سے متعلق ایک تصویر شئیر کی گئی جس میں کہا گیا کہ ’یہ ہمارا ایپ ہے، یہ آفرز ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے۔
Aise offers ho toh pawwrty toh banti hai. #YONOSBI #PawriHoRiHai pic.twitter.com/QJRmCtZ6jr
— State Bank of India (@TheOfficialSBI) February 14, 2021
بھارت کے مرکزی بینک کی جانب سے پاکستانی پارٹی گرل کی لائنز چرانے کے بعد ٹوئٹر پر بھی ایک بحث چھڑگئی ہے جس میں پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ بھارتی بینک نے جہاں سے لائن چرائی ہے اس کو کریڈٹ بھی دے۔
This article originally appeared on Express News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.