Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #16358
    Shahid Masood
    Participant

    نئی دہلی — بھارت کے شمال مشرق میں دو ریاستوں آسام اور میزورام کے درمیان سرحدی تنازع طول پکڑتا جا رہا ہے۔ گزشتہ دنوں دونوں ریاستوں کی پولیس کے درمیان جھڑپ میں آسام کے پانچ پولیس اہل کار ہلاک ہوئے تھے جس پر اب آسام کے وزیرِ اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما کے خلاف قتل اور مجرمانہ سازش کے الزامات کے تحت میزورام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

    یہ ایف آئی آر 26 جولائی کو دونوں ریاستوں کی پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے سلسلے میں درج کی گئی ہے جس میں آسام کے پانچ پولیس اہل کار اور ایک عام فرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق ایف آئی آر میں ریاست کے دو اعلیٰ افسران اور 200 نامعلوم افراد کا بھی ذکر ہے۔

    آسام کے وزیرِ اعلیٰ نے میزورام پولیس کی اس کارروائی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے جب کہ وہ عدالت سے آسام کے جنگلات کے علاقے کے تحفظ کی اپیل بھی کریں گے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ میزورام پولیس کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں تعاون کریں گے۔ تاہم انہوں نے سوال کیا کہ اس واقعے کی کسی آزاد ایجنسی سے تحقیقات کیوں نہیں کرائی جاتی؟

    More on this story from VOA Urdu

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.