Jirga South Asia

  • This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 1 week, 3 days ago by Shahid Masood.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10108
    Shahid Masood
    Participant

    لاہور : مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہےکہ بھارت کےتوسیع پسندانہ عزائم سےخطےکےامن کوخطرات لاحق ہیں،پاکستان خطے میں امن و خوشحالی کےلیےکوشاں ہے۔

    شیر قومی سلامتی معید یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے، پاکستان خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، خطےمیں امن، ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات ترجیح ہے، اقتصادی راہداری خطے کی ترقی کا منصوبہ ہے۔

    معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا تھا عالمی امن کیلئے پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کر رہے ہیں، وزیراعظم نے کہا تھا بھارت ایک قدم بڑھائے گا تو ہم 2 بڑھائیں گے، مودی کسی اور سمت کی طرف قدم بڑھا رہا ہے۔

    معید یوسف نے کہا پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت ایک ایک کر کے گنوائے، بھارت نے دنیا بھر میں پاکستان کی ساکھ کو متاثر کیا، مسئلہ کشمیر یو این قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔

    This article originally appeared on News One

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.