Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15907
    Zaid
    Moderator

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے پولیس نے 50 ارب روپے مالیت کی منشیات  ضبط کر لی گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منشیات فریدآباد میں موجود ایک گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ساڑھے تین سو کلوگرام ہیروئن قبضے میں لے کر چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق منشیات کے ایک بین الاقوامی گروہ سے ہے، جو افغانستان اور یورپ تک پھیلا ہوا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ منشیات افغانستان سے پنجاب میں اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولس اس ضمن میں گزشتہ کئی ماہ سے تحقیق کر رہی تھی۔

    یاد رہے کہ چند ماہ قبل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست ابوظہبی میں ایک ارب درہم مالیت کی ایک ہزار 41 کلو منشیات پکڑی گئی تھی۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا تھا کہ کارروائی کے دوران 22 ممبران پر مشتمل بین الاقوامی گینگ کو گرفتار کر لیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ گینگ کے 8 افراد منیشات کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔

    ابوظہبی پولیس نے بتایا کہ جیسے ہی اس گینگ اور بڑی تعداد میں منشیات سے متعلق ٹپ موصول ہوئی پولیس نے انہیں پکڑنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی تھی۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.