Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #7991
    admin
    Keymaster

    بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی بہادر قوم کی مدد سے دشمنوں کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیں گے جو ہمارے شہداء کی قربانیوں کے ذریعے مشکل سے قائم ہونے والے امن کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے ٹوئیٹرپرایک پیغام میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے سیکورٹی گارڈز کو شاندار خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دہشت گردوں کو اسٹاک ایکس چینج کے داخلی راستے پردیکھا اورانھیں بروقت روک کر دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بنادیا ۔

    آرمی چیف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آپریشنل تیاری کو سراہا اور پاک رینجرز اور سندھ پولیس کے اہلکاروں کی فوری ، موثر اور مربوط جوابی کاروائی کی تعریف کی جنہوں نے قلیل وقت میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.