Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #8498
    admin
    Keymaster

    دبئی: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل طریقے سے رقوم پاکستان بھجوانے پر کئی طرح کی رعایتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے یہ اعلان اوورسیز پاکستانیوں کی ڈیجیٹل طریقے سے رقم بھجوانے کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

    دنیا نیوز کے مطابق  حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی ڈیجیٹل طریقے سے اپنے خاندان والوں کو رقوم بھجوائیں گے، انہیں سستے فضائی ٹکٹ مہیا کیے جائیں گے اور پروازوں پر اضافی سامان لے جانے کی بھی اجازت دی جائے گی۔

    اس حوالے سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نے بینکوں کو ڈیجیٹلائزیشن پر کام کرنے کا کہہ دیا ہے۔ اس سے بیرون ملک سے پاکستان رقوم کی ترسیل کو آسان تر بنایا جائے گا۔ ہم اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جو مراعات دینے جا رہے ہیں یہ پوائنٹس سسٹم پر ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل طریقے سے بھیجی گئی رقوم کو دیکھتے ہوئے طے کیا جائے گا کہ کسے فضائی ٹکٹس پر رعایت دینی ہے، کسے اضافی سامان کی اجازت دینی اور کسے ہوٹلوں میں رہائش کی سہولت ملنی ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.