Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12398
    Shaista Khan
    Participant

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

     سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا ایس او پیز کے تحت ممالک کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے جن میں کیٹیگری اے میں آسٹریلیا، چین، عراق، نیوزی لینڈ، قطر، آئس لینڈ، سری لنکا اورسعودی عرب سمیت 24 ممالک شامل ہیں۔

    سی اے اے کے مطابق کیٹیگری اے کے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں ہوگا البتہ کیٹیگری بی میں شامل ممالک کے مسافروں کے لیے 72 گھنٹے قبل کی ٹیسٹ رپورٹس لازمی قرار دی گئی ہے جب کہ کیٹیگری بی میں وہ ممالک شامل ہیں جو کیٹیگری اے اور سی میں موجود نہیں ۔

    سی اے اے کے مطابق کیٹیگری سی میں 6 ممالک شامل شامل ہیں جن میں جنوبی افریقا، برطانیہ، بزایل، آئرلینڈ ،پرتگال اور نیدر لینڈ ہیں جب کہ کیٹیگری سی میں شامل ممالک کےمسافروں کی آمد این سی او سی کی اجازت سے مشروط ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.