Jirga South Asia

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10046
    Zaid
    Moderator

     عورت کا پورا جسم غلاظت سے لتھڑا ہوا تھا اور اس کی حالت اتنی خراب تھی کہ وہ اٹھ کر چل بھی نہیں پا رہی تھی، پولیس نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

    ویب ڈیسک –  بھارت کی ریاست  ہریانہ کے پانی پت کے گاؤں رِسپور میں ایک شوہر نے اپنی 35 سالہ بیوی کو ڈیڑھ سال تک بیت الخلا میں قید رکھا۔ ویمن پروٹیکشن اینڈ چائلڈ میرج پروہیبشن آفیسر نے پیر کے روز ٹیم کے ساتھ پہنچ کر خاتون کو رہا کرایا۔ اس عورت کا پورا جسم غلاظت لتھڑا ہوا تھا اور اس کی حالت اتنی خراب تھی کہ وہ اٹھ کر چل بھی نہیں پا رہی تھی۔ پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے اور پوچھ گچھ کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

    بھارتی جریدے کے مطابق  خواتین پروٹیکشن اینڈ چائلڈ میرج پروہیبشن افسر رجنی گپتا نے بتایا کہ منگل کی صبح موصولہ اطلاع پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی اور انہوں نے سانولی تھانہ پولیس کے ساتھ مل کر گاؤں رسپور میں نریش کے گھر پر چھاپہ مارا۔ گھر میں شوہر نریش پایا گیا، جس نے ٹیم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، تاہم ٹیم پہلی منزل تک پہنچ گئی۔

    ٹوائلٹ کی چابی منگا کر تالا کھولا گیا تو اس کی بیوی اندر سے پائی گئی۔ جس کے جسم پر غلاظت لگی ہوئی تھی۔ جب ٹیم نے اسے باہر نکالنے کی کوشش کی تو وہ اٹھ بھی نہیں پا رہی تھی۔ جسم میں صرف ہڈیوں کا ڈھانچہ رہ گیا ہے۔ شوہر کا دعویٰ ہے کہ بیوی ذہنی طور پر پریشان ہے، جس کا تین سال سے علاج چل رہا ہے اور اس نے پریشان ہو کر بیوی کو کمرے میں بند کیا تھا۔

    عہدیدار نے بتایا کہ اس عورت کی شادی 17 سال قبل ہوئی تھی۔ اس کی ایک 15 سالہ بیٹی، ایک 13 سالہ بیٹا اور دوسرا 11 سال کا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ باپ ان کے سامنے ماں کو مارتا تھا، بھوکی پیاسی کو بیت الخلا میں بند رکھتا تھا لیکن بچوں نے کبھی احتجاج نہیں کیا اور نہ ہی کسی سے شکایت کی۔

    سنولی تھانہ انچارج سریندر سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے خواتین اور چائلڈ پروٹیکشن آفیسر رجنی گپتا کی شکایت شوہر کے خلاف 498 اے اور 342 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ شوہر کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.