Jirga South Asia

  • This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 1 month ago by admin.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12287
    admin
    Keymaster

    گلوبل ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی میڈیا کی طرف سے پیر کے روز کیا جانے والا یہ دعویٰ کہ چینی اور ہندوستانی فوجی تین روز قبل ایک جھڑپ میں ملوث ہیں، فیک نیوز یعنی جھوٹ پر مبنی خبر ہے۔

    گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے فرنٹ لائن پٹرولنگ لاگ میں اس واقعے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شمالی سکم کے علاقے ناکو لا میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تصادم ہوا جس میں کئی فوجی زخمی ہوئے۔ رپورٹس میں دعوی کیا گیا کہ صورتحال اب مکمل طور پر کنٹرول ہے اور دونوں ملکوں کی افواج کے اعلی حکام اعلی سطحی مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں ہندوستانی فوجی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں فریقین کے فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان آخری تصادم اسی مقام پر 9مئی کو ہوا تھا جس میں دونوں فریقین کے مجموعی طور پر 150 فوجی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے تھے اور نتیجتا متعدد فوجی زخمی ہوئے تھے۔

    مذکورہ واقعے سے چند دن قبل 5 مئی 2020 کو مشرقی لداخ میں دونوں ملکوں کے درمیان خطرناک تصادم میں 250 فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.