Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9352
    Zaid
    Moderator

    ویب ڈیسک: ترک شہر استنبول کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کر کے 39 افراد کو ہلاک کرنے والے مجرم کو عدالت نے 40 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

    ازبک شہری عبدالقادر مشاری پوف نے 2017ءکا سال شروع ہونے کی شب رائنا نامی کلب میں فائرنگ کر دی تھی۔

    اس واقعے میں 79 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

    عبدالقادر مشاری پوف نے ابتدائی طور پر اپنا جرم تسلیم کیا تھا تاہم بعد اس نے اپنا بیان بدل لیا تھا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.