Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10093
    admin
    Keymaster

    جدید دفاعی نظام کے ٹیسٹ سے ترکی اور امریکہ کے درمیان تناؤ پیدا ہوسکتا ہے۔

    پاک جرگہ (ویب ڈیسک) خبر رساں ادارے رائٹرز کو موصول ہونے والی ایک ویڈیو کے مطابق، ترکی میں بحیرہ اسود کے ساحل پر ایک میزائل آسمان پر فائر کیا گیا ہے جہاں توقع کی جارہی تھی کے ترک فوج روسی ساختہ ایس-400 دفاعی نظام کا تجربہ کرے گی۔

    جمعہ کے روز ساحلی شہر سینوپ (Sinop) میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں دھویں کا ایک تنگ کالم نیلے آسمان کی طرف بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    ہبر ٹیلی ویژن (Haber TV) جو ترک حکومت کے قریب سمجھا جاتا ہے، نے بھی اپنی ویب سائٹ پر اس ٹیسٹ کی اطلاع دی ہے۔ دیگر ترک میڈیا نے بھی ایسی ہی خبریں پیش کیں۔

    ترکی کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ وہ میزائل تجربات کی نہ تو تردید کرے گا اور نہ ہی اس کی تصدیق کرے گا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.