- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months ago by
Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
انقرہ (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ اسود میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
صدر طیب اردگان نے بتایا کہ بحیرہ اسود میں 85 ارب کیوبک میٹرز کے قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ، یہ ان 320 ارب کیوبک میٹرز کے علاوہ ہیں جو کچھ ماہ پہلے دریافت ہوئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ بحیرہ اسود سے ملنے والے قدرتی گیس کے ذخائر 2023 تک عوام کے استعمال کیلئے دستیاب ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اگست میں ترکی کو بحیرہ اسود میں 320 ارب کیوبک میٹرز قدرتی گیس کے ذخائر ملے تھے۔ صدر اردگان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی سمندر میں تحقیق کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
ترکی کے ہر سال 35 سے 50 ارب ڈالر تیل و گیس امپورٹ کرنے پر خرچ ہوجاتے ہیں، لیکن گیس کے ذخائر کی دریافت کے بعد ترکی توانائی کے شعبے میں نہ صرف خود مختار ہوجائے گا بلکہ اس سے زر مبادلہ بھی کما سکے گا۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use