• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15178
    Shahid Masood
    Participant

    گرفتار صلاح الدین گولن جن کی تصویر ترک خفیہ ایجنسی نے جاری کی ہے۔ (ایسوسی ایٹڈ پریس۔31 مئی)

    ویب ڈیسک — ترکی کے خفیہ ادارے کے ایجنٹوں نے ملک سے باہر ایک کارروائی کرتے ہوئے امریکہ میں مقیم ترک عالم فتح اللہ گولن کے بھتیجے کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کو ترکی لے آئے ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔

    ایسوسی ایٹڈ پریس نے ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے صلاح الدین گلن ایک دہشت گرد قرار دی گئی تنظیم کی نمائندگی پر ترکی کو مطلوب تھے، جن کو اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق ترکی کے خفیہ ادارے ایم آئی ٹی نے ایک آپریشن میں گرفتار کیا۔

    ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، پیر کو ترک خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا کہ صلاح الدین گلن کو کہاں سے گرفتار کیا گیا اور انہیں کب ترکی واپس لایا گیا۔ تاہم خیال ہے کہ فتح اللہ گولن کے بھتیجے کینیا میں مقیم تھے۔

    گلن تحریک سے وابستہ افراد کی بیرون ممالک سے گرفتاریوں کے سلسلے کی یہ تازہ ترین کڑی ہے۔ ترک حکومت گولن تحریک کو سال 2016 میں ملک کے اندر ناکام فوجی بغاوت کے لئے مورد الزام ٹہراتی ہے۔

    More on this story from VOA Urdu

     

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.