Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #14740
    Shaista Khan
    Participant

    اسلام آباد: فلسطین کی صورتحال پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم عمران خان میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    ٹیلی فونک گفتگو میں اسرائیل کی جانب سے  فلسطین پر جاری حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دونوں سربراہان کی جانب سے اس معاملے کو اقوام متحدہ سمیت دیگر فورمز پر ملکر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔دونوں سربراہان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ فلسطین کی صورتحال کے حوالے سے ملکر کام کریں گے اور اس معاملے کو دنیا بھر میں اٹھایا جائے گا۔

    ترک صدر اور وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حملے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔عالمی دنیا کو ان حملوں کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادار کرنا چاہیے۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران افغانستان کی تازہ صورتحال اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.