Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12035
    Shahid Masood
    Participant

    اسلام آباد: ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو 20 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ان کے ساتھ مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارتغرل غازی کے کئی اداکار بھی اسلام آباد پہنچے ہیں۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق وفد میں ترک وزارت تعلیم، تجارت سمیت دیگر محکموں کے اعلی حکام شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ڈرامہ سیریل ارتغرل میں بمسی بیرک کا کردار ادا کرنے والے نورتین سومیز بھی وفد کا حصہ ہیں۔

    طیب اردوان کی میڈیا ٹیم کا واٹس ایپ کا استعمال ترک کرنے کا اعلان

    ڈرامہ دیریلش ارتغرل میں ایرتک بے کا کردار نبھانے والے ایبرک پیکان، پروڈیوسر اوزکان ایما بھی وفد کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کا دوسرا پاک ترکی آذربائیجان سہ فریقی اجلاس آج بدھ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.