• This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 1 month ago by Shaista Khan.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11225
    Shaista Khan
    Participant

    لاہور(کلچرل رپورٹر) بین الاقوامی شہرت یافتہ ترک ڈرامہ سیریز ” ارطغرل غازی” کے مرکزی کردار اینگن التان نے اپنے دورہ لاہور کا دوسرا روز بہت مصروف گذارا۔

    مقامی ہوٹل میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے بعد وہ رائے ونڈ میں واقع ایک فارم ہاوس پر گئے جہاں انہوں نے ایک کمرشل کی عکسبندی میں حصہ لیا, اس کے بعد انہوں نے بادشاہی مسجد لاہور کا دورہ کیا. اس موقع پر تاریخی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد بھی موجود تھے۔

    ترک اداکارنے تاریخی مقامات دیکھنے پر خوشی کا اظہار کیا.اینگن التان نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری  بھی دی اور فاتحہ خوانی کی۔

    وہ لاہور میں قائم چودھری گروپ آف انڈسٹریز کے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسڈر معاہدہ کریں گے۔

    ملک میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافے کی وجہ سے وہ اپنے مداحوں سے نہیں مل پائیں گے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.