Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13628
    Zaid
    Moderator

    حکومت کا کورنا سے متاثرہ اضلاع میں ہشتم تک سکول کی بندش میں28 اپریل تک توسیع کا فیصلہ

    حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ اضلاع کے سکولوں میں آٹھویں تک کلاسوں کی بندش کو اس ماہ کی 28 تاریخ تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یہ فیصلہ منگل کے روز اسلام آباد میں وزیر تعلیم شفقت محمود کی صدارت میں ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں صوبوں کے صحت اور تعلیم کے وزراء شریک ہوئے۔

    بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کی کلاسیں اس مہینے کی انیس تاریخ کو احتیاطی تدابیر کی مکمل پاسداری کے ساتھ شروع ہونگی۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد طلبہ کو بورڈ کے امتحانات کیلئے تیاری کرانا ہے جو آئندہ ماہ کے تیسرے ہفتے سے پہلے شروع نہیں ہوں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں جامعات بھی بند رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ او اور اے لیول کے امتحانات بھی سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ شیڈول کے مطابق ہونگے۔

    شفقت محمود نے کہا کہ عالمی وبا کی صورتحال کا اس مہینے کی اٹھائیس تاریخ کو دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور پہلی سے آٹھویں جماعت سے متعلق کوئی بھی فیصلہ اس کے مطابق ہی کیا جائیگا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.