Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13896
    Zaid
    Moderator

    راولپنڈی،لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں اہم سڑکوں اور علاقوں کو تحریک لبیک کےمظاہرین سے تین دن بعد خالی کرالیا گیا، کراچی میں تین روز سے جاری احتجاج ختم، بند سڑکیں کھل گئیں،ٹریفک کی روانی معمول پر آگئی ہے جبکہ سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    نجی ٹی وی کےمطابق لاہور،راولپنڈی،گوجرانوالہ،گجرات،ساہیوال اوردیگرشہروں میں مظاہرین سےجھڑپوں میں سینکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، لاہور میں دس مقامات پر دھرنا دیا گیا۔ جنرل ہسپتال لاہور کے باہر مظاہرین نے پولیس پر تشدد کیا،اہلکاروں نےہسپتال ایمرجنسی میں گھس کر اپنی جانیں بچائیں۔راولپنڈی لیاقت باغ کو مظاہرین سے خالی کرا لیا گیا۔ٹریفک چل پڑی۔ اسلام آباد میں بہارہ کہو کا علاقہ بھی کلیئرکرالیا گیا،ساہیوال میں تمام بند سڑکیں کھل گئیں،سیالکوٹ، گوجرانولہ اور گجرات سمیت مختلف شہروں میں متعدد مظاہرین گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے اور احتجاج کے بعد حکومت نے اپنی رٹ بحال کرنے کے لیے آپریشن کیا ہے۔ ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے اور ملتان روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے، داتا صاحب، راوی پل، والٹن چوک، محافظ ٹاؤن اور جوڑے پل کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، اچھرہ بازار، جی پی او چوک اور نواز شریف انٹر چینج کو بھی کلئیر کر دیا گیا ہے۔

    کراچی کے بیشتر علاقوں سے مظاہرین کو منتشر کرکے ٹریفک بحال کرادی گئی ہے، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں صرف ایک مقام بلدیہ ٹاؤن میں حب ریور روڈ پر احتجاج جاری تھا، تاہم اب وہاں بھی دھرنا ختم کرادیا گیا ہے، اور حب ریور روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، اب شہر میں کسی جگہ بھی ٹریفک کی روانی متاثر نہیں اور شہر کے تمام راستے اس وقت کھلے ہوئے ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مظاہروں میں دو پولیس اہلکار شہید اور 340 زخمی ہوئے جبکہ پولیس کے مطابق سیالکوٹ میں 25، منڈی بہاءالدین میں 62، گجرات میں 93 اور حافظ آباد میں 100 مظاہرین گرفتار کیے گئے ہیں۔دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.