Jirga Sports

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #8453
    admin
    Keymaster

    کرکٹ کے میدان میں مخالفین کو زبردست مقابلہ دینے والے اپنے دور کے بیٹسمین جاوید میانداد ایک اور میدان کو فتح کرنے سامنے آگئے۔

    جاوید میانداد نے جدید طرز کے قومی کپڑوں کا بوتیک کھول لیا ہے، جاوید میانداد نے اپنے بوتیک کیلئے طارق روڈ کی معروف کرتا گلی کا انتخاب کیا ہے۔

    جاوید میانداد کے بوتیک کے بعد اس کرتا گلی کی مقبولیت مزید بڑھ گئی،جبکہ اس نئے بوتیک میں جاوید میانداد کے مداح بڑھ چڑھ کر خریداری کررہے ہیں، بوتیک میں قومی لباس شلوار قمیض،خوبصورت طرز کے کُرتے اور مختلف ڈیزائن کی واسکٹ بھی دستیاب ہیں۔

    کرتے کے شوقین افراد قومی ستارہ کی شناخت کے حامل کرتوں کو زیادہ ترجیح دے ہے ہیں، جبکہ خوش نما رنگوں والا معیاری کپڑا بھی دستیاب ہے،جاوید میاندادکے بوتیک سے ملبوسات آن لائن بھی فروخت کئے جارہے ہیں۔

     

     
     

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.