Jirga Politics

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13371
    Zaid
    Moderator

    ٹوئٹر پر جج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو بےنقاب کرنے پر مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم نے نجی ٹی وی چینل اےآروائی کےخلاف گالم گلوچ کاٹرینڈچلادیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ن لیگ کی ‏سوشل میڈیا ٹیم نے سپریم کورٹ کے جج کے خلاف مہم چلائی جس میں جج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی۔ سپریم کورٹ جج کے خلاف سوشل میڈیا مہم کورٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ 75 ڈسکہ میں 10 اپریل کو پولنگ موخر کر نے کے فیصلے کے بعد شروع ہوئی۔

    اس سوشل میڈیا مہم کو اےآروائی نے بے نقاب کیا تھا جس کے بعد ن لیگ کے سوشل میڈیا نے نجی چینل کے خلاف گالم گلوچ کاٹرینڈچلادیا۔

    جن ٹویٹر اکاؤنٹ سے مہم چلائی جارہی ہے بیشتر کو مریم نواز فالو کرتی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این اے 75 ڈسکہ سے متعلق سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے این اے75ڈسکہ میں 10اپریل کو ہونیوالی پولنگ روک دی اور حکم ‏امتناع جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے 10اپریل کو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.