Jirga Pakistan

  • This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 weeks ago by Shaista Khan.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #8241
    Shaista Khan
    Participant

    پاک بحریہ کے لئے تعمیرکردہ جدید کارویٹ پی این ایس یرموک کو بحری بیڑے میں شامل کرلیا گیا ہے، جوپاک بحریہ کیلئے اہم سنگ میل ہے،جدید کارویٹ کی شمولیت سےسمندری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی طاقت کو بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

     پاکستان بحریہ کیلئے تعمیر کردہ جدید کارویٹ پی این ایس یرموک کی بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاک یارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے پی این ایس یرموک کی بحری بیڑے میں شمولیت کو پاک بحریہ کے لئے اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ  بحری بیڑے میں جدید کارویٹ کی شمولیت پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی طاقت کو بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

    امیر البحر نے مزیدکہا کہ یہ جہاز پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے اقدامات کے ذریعے خطے میں پائیدار بحری توازن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی حالت زار پر روشنی ڈالتے ہوئے مہمان خصوصی نے بھارتی مظالم کے خلاف ان کی مثالی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔

    انہوں نے ملک بھر میں وبائی مرض کرونا سے لڑنے والے طبی اور پیرامیڈیکل عملے کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔پی این ایس یرموک جدید سینسرز اور ہتھیاروں پر مبنی سیلف پروٹیکشن اور ٹرمینل ڈیفنس سسٹم سے لیس جدید ترین جنگی جہاز ہے جس کی تعمیر ڈامین شپ یارڈز رومانیہ میں کی گئی ہے۔

    یہ جہاز بیک وقت مختلف قسم کے بحری آپریشنز سر انجام دینے اور ایک ہیلی کاپٹر اور بغیر پائلٹ فضائی جہاز (یو اے وی) لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    اس سلسلے کا دوسرا کارویٹ پی این ایس تبوک رواں سال کے آخر تک پاکستان بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوجائے گا۔پی این ایس یرموک کی شمولیت کی تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

    • This topic was modified 3 weeks ago by admin.
    • This topic was modified 3 weeks ago by Shaista Khan.
Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.